خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 92 ہوگئی

اسلام آباد:(اے پی پی)خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 92تک پہنچ گئی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارہ پی ڈی ایم اے کے ترجمان لطیف الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم جن علاقوں میں پلوں کو نقصان پہنچا وہاں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، ان علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی پہنچائی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں فصلوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں زیادہ جانی نقصان مکانات منہدم ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوا۔