خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں بارش ، برف باری کا امکان

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ، مالاکنڈ ڈویژن ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند کا امکان ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے وقت ہلکی دھند رہی ، آج جڑواں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت سات جبکہ زیادہ سے زیادہ بائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش میرکھانی میں ہوئی سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ۔