خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں بھی یوم شہداء پولیس عقیدت واحترام سےمنایا گیا

گلگت۔ : (اے پی پی) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم شہداء پولیس عقیدت واحترام سے منایا گیا۔اس سلسلے میں محکمہ پولیس کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔دن کا آغاز پولیس شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی سے ہوا،اس ضمن میں سب سے اہم تقریب پولیس ہیڈکواٹر گلگت میں ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس ظفر اقبال اعوان تھے، جنہوں نے یادگار شہداء پرحاضری دی۔