خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوششیں جاری ہیں،فدا خان

گلگت بلتستان:(اے پی پی) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ غذر میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت نے گلگت بلتستسان میں سیاحوں دلچسپی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں اولین بنیادوں پر سیاحوں کی رہائش کی قلت پر قابو پانے کے لئے ہوٹلوں اور رہاشی گھروں کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر کام کا آغاز شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے پر ایک ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔وزیرسیاحت نے کہا کہ حکومت علاقے کی جانب ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سیاحتی سہولیات کے تحت علاقائی نوجوانوں کو گائیڈ کی تربیت بھی دی جائے گی جس سے بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی۔