خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں قیام امن مسلم لیگ(ن) کا بنیادی منشور ہے:جعفراللہ خان

استور : (اے پی پی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن مسلم لیگ(ن) کا بنیادی منشور ہے،مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ،عوام شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کر کے حکومت کا ساتھ دیں ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لئے کھیلوں کا فروغ بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت میڈیکل کالج میں اکتوبر 2016 سے کلاسز کا آغاز ہو گا جبکہ نومل انٹر کالج ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور شیڈول فور کی وجہ سے آج پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ،اگر کسی نے نیشنل ایکشن پلان اور شیڈول فور کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔