خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے افراد کو نکالا جائے:حاجی غلام احمد بلور

اسلام آباد:(اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں توانائی کا صرف ایک منصوبہ شروع کیا گیا ، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے افراد کو نکالا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ سی پیک کے تحت حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے توانائی کا سوائے ایک منصوبے کے کوئی اور منصوبہ شروع نہیں کیا۔ باقی صوبوں کے لئے کئی منصوبے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے لوگوں کو فی الفور نکالنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔