خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں معیاری ادویات کی دستیابی کےلئےکوشاں ہیں ،حاجی عبید

گلگت۔:(اے پی پی)ڈرگ انسپکٹر گلگت بلتستان حاجی عبید خان نے کہا ہے کہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن گلگت بلتستان میں معیاری ادویات کی دستیابی کے لئے کوشاں ہے اور گزشتہ 3دہائیوں سے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو عدالت کے ذریعے سزائیں دلوانے کا عمل جاری ہے ،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی ایسے افراد کو جرمانے کئے جا چکے ہیں اور کئی کو جیل بھیجا گیا ہے ،جو کہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن گلگت بلتستان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اور دو نمبر ادویات کو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔