خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلودرہنے، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور گلگت کے پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش کالام میں 5 ملی میٹراور سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور ملک کے بشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا ان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔