خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے:اکرام اللہ

استور:(اے پی پی) استور(اے پی پی) ڈائریکٹر سول سپلائی گلگت بلتستان اکرام اللہ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے کسی بھی ضلع میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے ہم نے برف باری سے پہلے ہی گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں کے لئے کافی گندم فراہم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام اضلاع کے مختلف اہم نکات اور ان کے ڈپو کو گندم کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام ضلعی افسران کو آئی ڈی پی اور دوسرے لوگوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہدایات کی ہیں،جبکہ دور دراز علاقوں میں مقیم لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔