خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں ہونے والی تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، برکت جمیل

استور: (ملت+اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیلتھ برکت جمیل نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان میں ہونے والی تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں ،کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ہم چھان بین کے بعد ایکشن لیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست میرٹ کے بنیادی اصولوں پر ہے میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو بھرتی کیا گیا ہے اور محکمہ ہیلتھ میں اس کے بعد ہونے والی بھرتیاں بھی میرٹ پر کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام محکموں میں میرٹ کی بحال کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔