خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان پاک چین اقتصادی راہداری میں اہم رابطہ ہے: اشرف دیونہ

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاک چین اقتصادی راہداری میں اہم رابطہ ہے اور اس بڑے منصوبے سے اس علاقے کو زیادہ فائدہ حاصل ہو گا جس سے بالخصوص سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے علاقہ کی تقدیر سنوارنے کا عزم کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک ولولہ انگیز اور باصلاحیت شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے عوام کی دل سے خدمت کی ہے۔ وفاقی حکومت تمام صوبوں اور علاقوں کو مساوی اہم تصور کرتی ہے اور گلگت بلتستان انتظامیہ کو مستحکم بنائے گی تاکہ وہ علاقہ کی اقتصادی ترقی کے ذریعے لوگوں کی حالت بہتر بنائے۔ سرکاری رقوم کے استعمال میں شفافیت اور دیانتداری کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھ جائے گا جس کا مظاہرہ پورے ملک میں بھی ہونا چاہئے۔