خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 13ارب 24کروڑ 49لاکھ روپے جاری

اسلام آباد:(اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 13ارب 24کروڑ 49لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں ان دونوں ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے 23ارب 23کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے نلتر میں 16میگا واٹ ہائیڈل پراجیکٹ کیلئے 16کروڑ ،14میگا واٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کیلئے 70کروڑ ، گلگت بلتستان بلاک کے ترقیاتی کاموں کیلئے 4 ارب ، آزاد کشمیر بلاک کے تعمیراتی کاموں کیلئے 7ارب 70کروڑ ، میرپور میں سیوریج سکیم کیلئے 14کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔