خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کا چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں پراظہارافسوس

گلگت: (اے پی پی) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ ارحمان نے اپنے الگ الگ تعزیبی بیان میں چترال سیلاب کی تباہ کاریوں ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ،نقصانات اور بابوسر کے مقام پر ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔اس موقع پرگورنر جی بی نے مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم اور تکلیف میں برابر کے شریک ہیں ۔