خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کونسل آڈٹ سے مستثنیٰ نہیں:وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل آڈٹ سے مستثنیٰ نہیں ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے اکاؤنٹس کا اس وقت خصوصی آڈٹ کیا جارہا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رمیش لال کے سوال کے جواب میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے بتایا کہ گلگت بلتستان کونسل آڈٹ سے مستثنیٰ نہیں ہے‘ گگت بلتستان کے آڈیٹر جنرل کا تقرر گلگت بلتستان امپاورمنٹ و سیلف گورننس آرڈر 2009ء کے آرٹیکل 83 کے تحت کیا گیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر باقاعدگی سے یہ آڈٹ کیا جاتا ہے۔ لہذا ماضی میں خصوصی آڈٹ کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ آزاد جموں کشمیر کونسل کے اکاؤنٹس کا خصوصی آڈٹ کیا جارہا ہے۔ اب تک غیر ترقیاتی پر سو فیصد اور ترقیاتی پر تیس فیصد پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔