خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کو نسل کے بجٹ کے حوالے سے بات ہو گی ،سلطان علی خان

گلگت: (ملت+اے پی پی) رکن گلگت بلتستان کو نسل سلطان علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پا کستان کیساتھ 10 جنوری کو اسلا م آ باد میں پری بجٹ سیشن ہے جس میں گلگت بلتستان کو نسل کے بجٹ کے حوالے سے بات ہو گی ،ہماری کوشش ہے کہ اس سال کو نسل کے بجٹ میں اضا فہ کیا جا ئے ،جس سے عوام کی فلا ح و بہود کے زیا دہ سے زیادہ منصوبے مکمل کیا جاسکیں۔ اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے رکن جی بی کو نسل نے کہا کہ عوا م کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اوراس سلسلے میں گلگت بلتستا ن میں کو نسل کی سطح پر تعلیم ،صحت اور صا ف پا نی کے منصو بے شامل کئے جارہے ہیں تاکہ عوام بہتر سہو لیات سے استفادہ کر سکیں، ہم چا ہتے ہیں کہ گلگت بلتستان تر قی کی سفر میں آگے بڑھے۔انہو ں نے کہا کہ مر کز میں مسلم لیگ ن کی حکو مت آ نے کے بعد گند م کی فی بوری قیمت 1100کی سطح تک لا ئی گئی ،اب بھی گند م کی وہی قیمت ہے لیکن خا لی بوری کی مد میں 100روپے لیا جا ئیگا۔