خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی کےلئےتعلیم اورکھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے ،حاجی اکبر

استور : (اے پی پی) گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر برقیات حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تعلیم اور کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے ،عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی خطے کی ترقی کی ضامن ہے ،خوشحال اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان کے لئے وزیر اعلی کی قیادت میں یہ سفر جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی ،صوبائی وزراء کی خصوصی کوشش ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا احترام کرتے ہیں اور مظبوط جمہوریت کے لئے فرمودات قائد اعظم پر عمل کرنا ہو گا ۔