خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے،گورنر میر

استور: (ملت+اے پی پی) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور علاقے کے عوام کے بہتر مفاد میں کام کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے استور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قانون ساز اسمبلی محبوب علی خان ،ہنزہ کے عمائدین اور دیگر وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں علاقائی و عوامی مسائل سے متعلق گفتگو کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے گورنر آفس وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ،اس کے علاوہ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ صوبائی حکومت مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر سکے ۔