خبرنامہ گلگت

گلگت: بلتستان کےتمام سرکاری ریسٹ ہاوسزکی تزئین وآرائش کےبعداوٹ سورس کیا جائیگا

گلگت: (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ریسٹ ہاوسز کی تزئین و آرائش کے بعد اوٹ سورس کیا جائیگا تاکہ صوبے میں آنے والے سیاحوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور ان ریسٹ ہاوسز کو ذریعہ آمدن بھی بنایا جاسکے۔ ائرپورٹ چوک تا ریڈیو پاکستان چوک تک شاہراہ کی تزئین و آرائش جدید خطوط پر کی جائے ۔شاہراہ کے دونوں اطراف سٹریٹ لائٹس اور گرین بلٹ تعمیر کی جائے۔ کومرہ روڈ کی مرمت اور منٹلنگ کے بعد متبادل شاہراہ کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔ بلتستان کے موجودہ تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری فعال کیا جائے اور ضرورت کے مطابق نئے مقامات پر بھی واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں۔ حکومت نے پہلی مرتبہ عوام کو صاف پینے کے پانی کو فراہمی یقینی بنانے کے لئے بجٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے۔ شاہراہوں کی تعمیر ومرمت میں مکمل طور پر شفافیت یقینی بنایا جائے۔ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سکردو تا دیوسائی روڈ کی مرمت کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ بلتستان میں موجودہ لکٹری کے پلوں کی مکمل تزئین و آرائش یقینی بنائی جائے۔ حکومت نے صوبے کا انفراسٹرکچر جدید طرز پر کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی ہے۔ جن علاقوں میں آ ر سی سی پلوں کی ضرورت ہے ان مقامات پر آر سی سی پل تعمیر کے جائینگے۔ محکمہ تعمیرات اس حوالے سے ضروری کاغذی کارروائی فوری طور پر مکمل کرے۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری تعمیرات اور دیگر معتلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ واسا اور دیگر ملازمین سے ڈیوٹی لینے میں کسی قسم کا دباو قبول نہیں کرے اور تمام ملازمین کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سکردو میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بائی پاس شاہراہ تعمیر کیے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو کے تعمیرات کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری تعمیرات، چیف انجینئر بلتستان ریجن اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ بلتستان کے مردہ منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔ جو ٹھیکیدار منصوبوں کی تعمیر نہیں کرینگے انکے خلاف کارروائی کی جائے۔ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی بہتری اور بہتر مانیٹرنگ نظام کیے ریجنل سطح پر محکمہ پلاننگ کے دفاتر کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی اور شفافیت یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سکردو کی تمام شاہراہوں کا پیج ورک فوری طور پر کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ واٹر سپلائی سکیم مرحلہ وار مکمل کی جائیگی تاکہ عوام کو درپیش پانی کی دستیابی کے حوالے سے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔