خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کےعوام محب وطن پاکستانی ہیں انہیں ایک دوسرے سےجدا نہیں کیا جا سکتا:برکت جمیل

استور :(اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری محکمہ سیاحت گلگت بلتستان برکت جمیل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں انہیں آپس سے کبھی جدا نہیں کیا جا سکتا ،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام کسی بھی سازش کا حصہ نہ بنیں ،تمام مکاتب فکر کے لوگ مل کو اس حوبصورت علاقے کی آبیاری اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مثبت سمت پر گامزن ہے اور قیام امن کے لئے حکومتی کوششوں کو عوام بھی سراہتے ہیں ۔