خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کےعوام کی ترقی اورخوشحالی کےلئےکوشاں ہیں ،محمد شفیق

استور:(اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات گلگت بلتستان محمد شفیق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ،گزشتہ 14ماہ کے دوران صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 100دنوں کے ترجیحاتی ایجنڈے کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کے لئے درجنوں نامکمل تعمیراتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے ،لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے ساڑھے 17میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جس سے گلگت شہر سمیت دیگر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بڑی حد تک کمی آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اب خوراک کا کوئی بحران نہیں ہے اورگندم کی ترسیل جاری ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گانچھے کی ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے اور آئندہ 5برس میں گانچھے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا اور تمام ادھورے منوبوں کو مکمل کر کے عوام کو سہولیات فراہم کریں گے ۔