خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری

استور:(اے پی پی)گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں آج صبح 4بجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو ا تھا جو تاحال جاری ہے،اگر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو شاہراہ قراقرم ،شاہراہ استور ،شاہراہ سکردواورشاہراہ گلگت کے علاوہ ضلع استور کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہونے کا خدشہ ہے ،اس وقت ضلع استور کے بالائی علاقے دیوسائی،میر ملک ،قمری اور منی مرگ کے پہاڑوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،قمری کے پہاڑوں میں تقریبا 2انچ تک برف پڑ چکی ہے ،محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مزید 12گھنٹوں تک بارش اور پہاڑوں میں برفباری ہونے کا امکان ہے ۔