خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 20ٹر ک روانہ

لاہور:(اے پی پی )پی ڈی ایم اے پنجاب نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں نا گہانی بارشوں کے نتیجہ میںآنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے فوری طور پر12کروڑ مالیت کی ا شیا ء خورد و نوش کے20ٹر ک روانہ کر دیئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جواد اکرم نے بتایاکہ گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے روانہ کئے گئے امدادی سامان میں میڈیسن کے5 ٹرک،خیموں کے7ٹرک اور 10 ہزارخوراک کے پیکٹ کے8ٹرک شامل ہیں جن میں خشک دودھ،چائے ، بسکٹ، مختلف اقسام کی دالیں،گھی،ماچس کے پیکٹ،نمک،پسی سرخ مرچ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے کسی بھی حصے میں آئی قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے حکومت پنجاب ہمیشہ پیش پیش رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبہ میں آئی قدرتی آفات کے موقع پر ہمیشہ پنجاب اور اس کے عوام نے اپنا فرض ادا کیا ہے۔