خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر ہم پنجاب حکومت کے مشکور ہیں: حاجی وکیل

گلگت :(اے پی پی) صوبائی وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان کو اصل متاثرین کو منصفانہ تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر ہم پنجاب حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور یہ خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خطے کے عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دے کر پنجاب حکومت نے بڑھے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت روز اول سے بحالی کے کاموں میں دلچسپی لیتے ہوئے ان کے مستقل حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔