خبرنامہ گلگت

گلگت: تمام عید گاہوں پرسیکورٹی کو یقینی بنائیں‘ڈپٹی کمشنر

گلگت : (اے پی پی) ڈپٹی کمشنرگلگت محمد حمزہ سالک نے عید نماز کے سیکیورٹی کے حوالے سے ایس پی گلگت اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو ہد ایت دی کہ وہ ضلع گلگت میں تما م عید گاہوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے ۔ اس کے علاوہ اے آئی جی سپیشل برانچ کو ہدا یت ہوئی کہ وہ تما م عید گاہو ں پر والک تھرو گیٹ لگائیں تاکہ سیکیورٹی خدشا ت کو کم کیا جا سکے اور ساتھ ساتھ تمام اے سی کو ہدایت دی کہ تما م عید گاہوں پر مجسٹریٹ تعینا ت کریں ۔ اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ایس پی ٹریفک کو ہدایت دی کہ تما م عید گاہوں پر ٹریفک پولیس کو تعینا ت کریں ۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کے اسرار پر جوٹیا ل لا لک جا ن سٹیڈیم میں نما ز عید کا اہتمام کیا ہے ۔جہا ں عید کی نما ز صبح ساڑھے سا ت بجے ادا کی جائیگی ۔ جہاں پر جو ٹیال ،ذوالفقارآباد اور مناور کے نمازیوں کو نماز کی ادائیگی میں آسانی ہوگی۔اس کے علا وہ چاند رات کو ہوائی فائر نگ اور پٹاخو ں کی خرید و فروخت پر پابند ی عائد ہوگی۔کوئی بھی شخص پابند ی کی خلاف ورزی کر ے گا تو اس کے خلا ف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔