خبرنامہ گلگت

گلگت حکومت 8 ارب روپےخرچ کرچکی: اقبال

گلگت:(اے پی پی) گلگت بلستان کے وزیر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت اب تک ترقیاتی بجٹ پر 8 ارب روپے خرچ کرچکی ہے۔ ڈاکٹرمحمد اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال میں بروقت ترقیاتی بجٹ جاری کیا جس سے ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ا پنے 6 ماہ کے اہداف آئندہ ماہ حاصل کرے گی جس سے صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔