خبرنامہ گلگت

گلگت سکردو روڈ پر کام کا آغاز جلد شروع ہو جائے گا، فدا

استور:(ملت+ (اے پی پی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ کی تعمیر سے علاقے میں انقلابی تبدیلی آئے گی ،سکردو روڈ پر کام کا آغاز جلد شروع ہو جائے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے ملک دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔