خبرنامہ گلگت

گلگت علاقے کی تعمیروترقی ہماری اولین ترجح ہے، صوبائی وزیرگلگت بلتستان

گلگت۔ :(اے پی پی) صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر و تر قی ہماری اولین تر جح ہے ، استور ویلی روڈ کے پہلے فیزکے لئے60کروڑ روپے مختص کئیگئے جبکہتھلچی سے دشکن تک کے پہلے فیز کاجلد ٹینڈر ہو جائے گا اسی طرح استور ہیڈ کوارٹرروڈکے لئے 8 کروڑ روپے کا ٹینڈر کروایا ہے ، گوریکوٹ تا ترشنگ روڈ میٹل کر وانے کے لئے 18کروڑ روپے منظور کروائے ہیں جس کا بھی جلد ٹینڈر کیا جائے گا اسی طرح گدئی یونین میں 50کروڑ روپے کا پاور پراجیکٹ منظور کر وایا جس کا جلد ٹینڈر ہو گا اس پاور پراجیکٹ کیتکمیلسے نہ صرف استوربلکہگلگت بلتستان کے دیگر اضلاع بھی بجلی کی سہولت سے مستفید ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ استورکے عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دے کراعتمادکا اظہار کیا ہے اورہم عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ۔