خبرنامہ گلگت

گلگت میں پاک چین فائبرکیبل منصوبےکا سنگ بنیاد

گلگت بلتستان:(اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف نے گلگت میں پاک چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جو 2 سال میں مکمل ہوجائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف نے گلگت بلتستان میں پاک چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پاک چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا جس پر4 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ خصوصی مواصلاتی ادارہ (ایس سی او) راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلو میٹر طویل کیبل بچھائے گا جب کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان اورچین کے درمیان مواصلات کا ایک متبادل روٹ دستیاب ہوگا اوراس منصوبے سے گلگت بلتستان میں3 جی اور4 جی کی سہولت میسر ہوگی۔ منصوبے کے افتتاح سے قبل وزیرمملکت انوشہ رحمان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر وائٹ ٹریفک شروع کی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں جلد تھری جی اورفورجی سروس شروع ہوگی، معاشی ترقی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔