خبرنامہ گلگت

گلگت ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت دنیورعید گاہ بارے اہم اجلاس

گلگت: (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت دنیو ر عید گاہ بارے اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ایس ایس پی گلگت ، اے سی دنیور ، نمبردادان دنیور اور عوام دنیور نے شرکت کی۔ اجلا س میں دنیو ر عید گاہ کے حواے سے اہم فیصلہ ہوا کہ ہر سا ل کی طرح اس سال بھی نماز عید اس جگہ پر ادا کی جائے گی اور عید قربانی تک عیدگاہ کی زمین کا مسئلہ حل ہوگا ،اس سلسلے کو دنیور کے عوام ، نمبرداران اور انتظامیہ مل کر حل کر یں گے اس پر دنیو ر کے عوام اور نمبرداران ڈپٹی کمشنر گلگت کا شکر یہ ادا کیااور اتقاق کیا۔