خبرنامہ گلگت

گلگت کو ترقی یافتہ بنانا ہمارا وژن: اقبال حسن

گلگت (ملت + اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات، ترقیات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ بنانا صوبائی حکومت کاوژن ہے اس لئے صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تر قی کیلئے دن رات کو شا ں ہے ،گلگت بلتستان میں تر قیا تی کا موں کا جا ل بچھا ئینگے،عوام جا ن چکے ہیں کہ کون سی سیاسی پارٹی عوامی پارٹی ہے اور عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صو با ئی حکو مت کو قائم ہو نے کے بعد اب تک متعدد عوامی منصوبوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچایا جا چکا ہے اور کئی اہم منصو بوں پر کام جا ری ہے ۔ا نہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی لو ڈشیڈنگ کے خا تمے کیلئے اہم منصو بوں پر کام جا ری ہے بہت جلد ان منصوبوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچا ئینگے ،ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں لو ڈشیڈ نگ کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔انہو ں نے کہا کہ عوام بجلی کے بھاری آ لا ت کے استعما ل سے گریز کریں ،بجلی لوڈ شیڈنگ کے خا تمے کیلئے عوام حکو مت کیسا تھ بھر پور تعاون کریں ۔