خبرنامہ گلگت

گلگت کی ترقی میں دلچسپی پروزیراعظم کےمشکورہیں:حافظ

گلگت (آئی این پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تقرری میں خصوصی دلچسپی پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مشکور ہیں،6 منتخب ارکان میں سے 5 کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، نو منتخب ارکان مسلم لیگ (ن) کے شیر ہیں، جی بی میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی وزیراعظم نواز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے، مسلم لیگ (ن) نے تمام وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے اور جی بی میں 82 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان کونسل کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کی تقرری میں خصوصی دلچسپی پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، جی بی میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے،6 نو منتخب ارکان میں سے 5 کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، نو منتخب ارکان مسلم لیگ (ن) کے شیر ہیں، جی بی میں امن و استحکام کا سہرا وزیراعظم کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے 82 ارب روپے کے منصوبے منظور ہو چکے ہیں اور جی بی میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، مسلم لیگ (ن) نے تمام وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جی بی میں مخلص اور ایماندار افراد کا چناؤ کیا ہے، ملک کو عدم و استحکام کا شکار کرنے والے ناکام ہو گے۔(اح)