خبرنامہ گلگت

گلیشئر پر سائیکل دوڑانے والی پاکستانی لڑکی

پاکستانی:(اے پی پی) پاکستانی مہم جو خاتون ثمر خان ساڑھے چار ہزار میٹر بلند گلیشیئر پر سائیکل چلانے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ 26 سالہ ثمرخان نے گلگت بلتستان میں ساڑھے چار ہزار میٹر بلند بائے فو گلیشئر کو سائیکل کے ذریعے سر کرنے کا سفر جولائی میں شروع کیا۔ خیبرپختونخوا سے اسکردو پہنچنے میں انہیں 58 دن لگے۔ثمرکا سب سے بڑا چیلنج چڑھائی کو عبور کرنا تھا۔ سفر سے چھ مہینے پہلے انہوں نے ٹریکنگ کی مشق،سخت ورزش اور متوازن غذا کا روٹین اپنایا۔ سخت محنت کا پھل انہیں یہ ملا کہ وہ بائے فو گلیشئر پر سائیکل چلانے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ اس سے پہلے ثمر خان سائیکل پر اسلام آباد سے درہ خنجراب تک سائیکل پر سفر کر چکی ہیں۔