خبرنامہ گلگت

گورنرگلگت؛حادثےمیں جاں بحق افراد کےلواحقین سےاظہارتعزیت

گلگت۔: (اے پی پی) گورنرگلگت بلتستان میر غضنفرعلی خان گزشتہ دنوں قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ)پر حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے گلمت گوجال پہنچے جہاں انہوں نے چاروں جاں بحق افراد کے گھروں میں جاکر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور ذاتی طور پر 30,30ہزار روپے نقدامداد بھی دی ۔انہوں نے اس حادثے پر دلی افسوس اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین گلگت بلتستان کے مستقبل کا اثاثہ تھے ،تقبل کا اثاثہ تھے ،اس حادثے سے جی بی کی فضا سوگوار ہوگئی ہے ،مصیبت اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر انہوں نے لواحقین سے اطہر ہمدردی اورصبر و جمیلکی دعاکی ۔