خبرنامہ گلگت

گورنر اور وزیر اعلیٰ ہماری بے بسی کا تماشہ دیکھ کر چکے گئے مگر امداد نہ دی، متاثرین سیلاب غذر

غذر (ملت + آئی این پی) غذر کے متاثرین سیلاب نے کہا ہے کہ غذر کے متاثرین سیلاب کے لئے حکومت کی طرف سے تاحال مالی امداد کا اعلان نہ ہونے پر متاثرین سخت پریشان ہیں۔ میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے گاؤں سلپی کے متاثرین نے کہا کہ وزیر اعظم نے ازادکشمیرسمیت دیگر علاقوں کے متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا مگر گلگت بلتستان کے متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں۔ گورنر گلگت بلتستان میر غظنفر علی خان پورے شان و شوکت سے غذر ائے تھے مگر متاثرین کو ایک پیسہ کا بھی اعلان نہ کرکے واپس چلے گئے۔انھوں نے کہا کہ غذر میں سینکڑوں مکانات مہندم ہوگئے ہیں مگر تاحال حکومت کی طرف سے ما لی امداد کا اعلان نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے اور اس وقت تک حکومت وقت کا کوئی وزیر ہمارے پاس نہیں آیا اور نہ ہی وزیر اعلییا گورنرنے اس جنب توجہ دی۔ بس ہماری بے بسی کا تماشا دیکھ کر چلے گئے ہماری موجودہ حکومت سے بڑی توقعات وابسطہ تھی مگر جس طرح سے ہمیں نظر انداز کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی اب چونکہ سردیوں کی امد کے ساتھ ہی ہمارا کھلے اسمان تلے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر معاوضہ ادا کیا جائے