خبرنامہ گلگت

گورنر گلگت بلتستان سے سابق رکن قانون ساز اسمبلی محبوب علی خان ،ہنزہ کے عمائدین اوردیگروفود کی ملاقات

استور ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور علاقے کے بہترین مفاد میں کام کر رہی ہے،علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے گورنر آفس وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ حکومت مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے استور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قانون ساز اسمبلی محبوب علی خان ،ہنزہ کے عمائدین اوردیگروفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں مختلف عوامی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔