خبرنامہ گلگت

گورنر گلگت بلتستان کاگورنر سندھ کی وفات پراظہار افسوس

گلگت: (ملت+اے پی پی) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گورنر سندھ جسٹس سعید الزمان صدیقی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعیدالزمان صدیقی پاکستا ن کا عظیم اثاثہ تھے جنہوں نے اپنی ساری عمر عوامی خدمت میں گزاری ۔ سعید الزمان نے عدالت عظمیٰ میں اپنی خدمات کے دوران انصاف فراہم کرنے کی بہترین مثال قائم کی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ سعید الزمان صدیقی کی پیشہ وارانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔