خبرنامہ گلگت

ہنزہ اور غذر میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی قائم کئے جائیں گے،میر غضنفر

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لئے دیامر، ہنزہ اور غذر میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ذیلی تعلیمی کیمپس قائم کئے جائیں گے۔گورنر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ دیامر ذیلی تعلیمی کیمپس کے لئے مختص فنڈ کارخ موڑ دیا گیا ہے ۔ غضنفر علی خان نے کہا کہ انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے ہنزہ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس کے قیام کے لئے اضافی گرانٹ کی منظوری مل گئی ہے تاہم دیامر اور دیگر اضلاع میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی کوششوں کو شیڈول کے مطابق جاری رکھیں گے۔