نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزن بڑھانا جتنا آسان ہے، اس میں کمی لانا اسی قدر محال۔ موٹاپا کم کرنے کے لیے لوگ بھاری ورزشیں کرتے ہیں اور ڈائٹنگ کے کٹھن مرحلے سے گزرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے وزن کم کرنے کے لیے ایک ایسا کام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے جو کبھی کسی کے ذہن میں بھی نہیں آیا ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”جو لوگ وزن کم کرنے کی کوشش میں لگے ہیں وہ صبح جیسے ہی اٹھیں اپنے کمرے کی کھڑکیوں کے پردے ہٹا دیا کریں۔ ماہرین نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ صبح سویرے سورج کی بالائے بنفشی شعاعیں جسم پر پڑنے سے باڈی کلاک منظم ہو جاتا ہے جس سے نظام انہضام پوری قوت کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس سے وزن کم کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔
رات کو سونے سے قبل یہ ایک کام کرنے سے اتنی پر سکون نیند آئے گی کہ جان کر آپ روزانہ کرنے لگیں گے
ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ ”موٹاپے میں کمی لانے کی کوشش کرنے والوں کو روزانہ صبح ہلکی ورزش بھی ضرور کرنی چاہیے خواہ وہ 10منٹ کا یوگا ہو یا چند منٹ کی جاگنگ۔ اس سے آپ کا نظام انہضام تیز ہو گا اوردن بھر بہترین کام کرے گا۔ اس کے لیے بہترین ہے کہ آپ آفس جاتے ہوئے ایک سٹاپ پہلے ہی سواری سے اتر جائیں اور اگلا راستہ پیدل چلیں۔دفتر میں کھانے کے لیے ہمیشہ گھر کا بنا ہوا کھانا لے کر جائیں۔ اگر آپ کے پاس گھر میں کھانا بنانے کا وقت نہیں تو پھر صحت مند اشیاءساتھ لے کر جائیں۔ اس کے لیے خشک میوہ جات یا پھل بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔“