خبرنامہ

الیکٹریکل شیو مشین کا بڑا نقصان سامنے آگیا

الیکٹریکل شیو

الیکٹریکل شیو مشین کا بڑا نقصان سامنے آگیا

نیو یارک:(ملت آن لائن) امریکی ماہر نے متنبہ کیا ہے کہ الیکٹریکل شیو مشین سے جسم یا چہرے کے بال ختم کرنے کا طریقہ استعمال کنندہ کے لیے نقصان دہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں مردوں کے شیو بنانے کے لیے الیکٹریکل (مشین) ریزر سامنے آرہے ہیں جن کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ امریکا کے مصنف نے الیکٹریکل شیو بنانے والے صارفین کا مشاہدہ اور اس کے نقصانات پر ایک کتاب تحریر کر ڈالی۔ مصنف ڈینس گرین کے مطابق چونکہ الیکٹریکل ریزر بالوں کو جلد کے بالکل قریب سے کاٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اس لیے صارف اُسے بار بار ایک ہی جگہ پر بال صاف کرنے کےلیے استعمال کرتا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ بالوں کی صفائی کے لیے مشین کو بار بار استعمال کرنے سے اضافی وقت صرف ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے چہرے کی جلد پر دانے اور کیل مہاسے پیدا ہوتے ہیں۔ مصنف نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ یہ مسئلہ صرف سستے الیکٹریکل ریزر کے ساتھ نہیں بلکہ مہنگی شیو مشین استعمال کرنے والےلوگوں کو بھی جلدی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ ڈینس گرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام عمر کے مردوں سے ہی سوالات کیے اور اُن کے چہرے کی جلد کا مشاہدہ کیا جن میں سے اکثر نے یہ شکایت کی کہ مشین کے باعث اُن کے چہرے کی جلد خراب کردی۔