خبرنامہ

انناس کا استعمال جگر ، معدے کے زخموں کے لئے انتہائی مفید ہے، ماہرین صحت

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انناس (پائن ایپل) کا استعمال جگر ، معدے کے زخموں ، مدافعتی نظام اور جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس میں قدرت نے بے پناہ خوبیاں چھپا رکھی ہیں جو کسی تعمت سے کم نہیں۔انناناس آرتھرائیٹس کے مریضوں کے جوڑوں میں سوجن کو ختم کرتا ہے بلکہ زخموں کو بہت جلد مندمل بھی کر دیتا ہے۔ انناس کے رس میں ’’بروملین’’ نامی جز پایا جاتا ہے جسے جوڑوں کے درد میں بہت مفید قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ یہ ہر قسم کی سرجری کے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اننانس کھانے سے اندرونی چوٹوں اور زخموں کو بھرنے میں مدد ملتی ہے، انناس میں پائے جانے والے اینزائم برومیلین ، اینٹی آکسیڈنٹ اوروٹامن سی کی موجودگی جگر و معدے کے زخموں کو درست کرنے اور نظام ہضم کو فعال کرتا ہے ۔