آلو:(ملت آن لائن) کے چپس ہر چھوٹے بڑے شخص کی پسندیدہ غذاؤں میں سے ہیں جو بے وقت اور ہلکی پھلکی بھوک مٹانے کےلیے بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو یہ معلوم ہوجائے کہ اس کی پسندیدہ غذا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں تو یقیناً وہ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ سوچ میں بھی پڑجائے گا۔ یہ بات تو اکثر لوگوں کو معلوم ہوگی کہ آلو کے چپس میں چکنائی (فیٹ) اور کیلوریز پائی جاتی ہیں لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پیکٹ والے چپس جان لیوا مرض کینسر کا سبب بھی بن سکتے ہیں کیونکہ ان میں کینسر کی وجہ بننے والے ایک خطرناک مادّے ’ایکریلومائیڈم‘ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔