خبرنامہ

بادام کھانے کی افادیت اور طریقہ کار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) باداموں کی افادیت سے انکارنہیں کیا جاسکتا ،ان کے استعمال جسم کو متواز ن غذا ملتی ہے ۔اگر باداموں کو پانی میں بھگوکر استعمال کیا جائے تو اس کے فوائد دوگنے ہوجاتے ہیں۔ان میں موجود وٹامنز، منرلز، وٹامن ای، زنک، کیلشیم، میگنیشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے جسم چاک و چوبند رہتاہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اگرآپ رات کو چار بادام بھگوکر اگلی صبح کھائیں گے تو اس کا جسم پر کیا اثر ہوگا۔

بھیگے بادام کھانے کا کیا فائدہ ہے؟

خشک بادام میں ایک انزئم موجود ہوتا ہے جو بادام بھگونے کی صورت میں معدے میں جلد ہضم ہوتا ہے۔اگر بادام خشک ہوتو اسے ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے لہذا بادام بھگونے کی صورت میں یہ آسانی سے ہضم ہوجائیں گے۔
دل کی صحت
اس میں موجود پروٹین اور پوٹاشیم کی وجہ سے یہ دل کو مضبوط کرتے ہیں،ان میںموجود وٹامن ای کی وجہ سے دل کی بیماریاں دور ہوتی ہیں اور میگنیشیم سے دل کا دورہ نہیں پڑتا۔باداموں میں یہ خاصیت موجود ہے کہ ان کی وجہ سے دل کی شریانوں کی سوزش کم ہوتی ہے۔
فوری توانائی
اگر آپ جسمانی کمزوری محسوس کرتے ہیں تو مٹھی بھر بادام روزانہ کھانے کی عادت بنالیں۔ان میں موجود کاپر،میگنیز اور آئرن کی وجہ سے میٹابولزم ریٹ بڑھتا ہے اور ساتھ ہی جسمانی کمزوری دور ہوگی۔
کولیسٹرول میں کمی
اس میں موجود کیلشیم اور وٹامن ای کی وجہ سے کولیسٹرول لیول کم ہوگا۔
دماغ کے لئے
تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ باداموں میں موجود رائبوفلاوین اور ایل کیرینٹائن کی وجہ سے دماغ کی نشوونما ہوتی ہے اور اعصابی کمزوری دور ہوتی ہے لہذا دماغ کی بہتر نشوونما کے لئے بادام کھانے چاہئیں۔
ہڈیوں کی صحت
اس میںموجود فاسفورس کی وجہ سے ہڈیوں کی کمزوری نہیں ہوتی جبکہ دیگر وٹامنز اور منرلز سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
بلڈ پریشر میں کمی
اس میں موجود پوٹاشیم کی وجہ سے سوڈیم کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے بلند فشار خون کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
کینسر سے بچاﺅ
اس کی وجہ سے مقعد میں خوارک کی نقل وحمل بہتر ہوتی ہے اور فضلہ بآسانی باہر جاتا ہے اور انسان بڑی آنت اور معدے کے کینسر سے محفوظ رہتا ہے۔