خبرنامہ

باقاعدگی سے ورزش کرنیوالے موٹے افراد میں امراض کلب کاخطرہ کم ہو جا تا ہے، ماہرین

اوسلو: (ملت آن لائن) ناروے کے ماہرین امراض قلب نے کہاہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے موٹے افراد میں دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کاخطرہ ورزش نہ کرنے والے موٹے افراد کی نسبت کم ہو تا ہے جبکہ موٹے افراد با کو نارمل وزن کے حامل افراد کی نسبت ایٹریل فائیببریلیشن ( دل کی بے ترتیب دھڑکن )کا عارضہ لاحق ہونے کا زیادہ امکان ہو تاہے ۔ ناویجیئن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محقق لارس النن گرنویک نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ورزش نہ کرنے والے موٹے افراد میں دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کاخطرہ ورزش نہ کرنے والے ان موٹے افراد کی نسبت ز یادہ پایا گیا جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں یورپیئن جرنل آف پریوینٹو کارڈیا لوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے سلسلہ میں ماہرین نے 2006 ء اور 2008ء میں 43602 مردوں اور خواتین سے جسمانی سرگرمیوں ، باڈی ماس انڈیکس اور ورزش باقاعدگی سے کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ نارویجیئن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محقق لارس النن گرنویک نے اپنی تحقیق سے اخذ کیا کہ جسمانی سرگرمیوں سے جسمانی فٹ نیس بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ حر کت قلب بند ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتاہے ۔