اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) امریکا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بروکولی اور انڈے کی زردی ادھیڑ عمری اور بڑھاپے میں بھولنے کے مرض سے محفوط رکھتی ہے۔ یونیورسٹی آف الی نوائے کے ماہرین کی جانب سے 65 سے 75 سال کے 122 افراد کے خون کے نمونوں میں لیوٹین کو نوٹ کیا گیا اور اس دوران ایم آر آئی سے دماغی ساخت کاجائزہ بھی لیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خون میں لیوٹین زیادہ تھا انہوں نے یادداشت کے ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض خوراکیں اور اجزا عمر کے ساتھ ساتھ دماغی صلاحیت کو متاثر ہونے سے روکتے ہیں جب کہ ہری سبزیوں میں پایا جانے والاجزو لیوٹین نظر کوکمزور نہیں ہونے دیتا اور بڑھاپے میں بھولنے کے مرض سے بھی بچاتا ہیں۔ دوسری جانب صحت و حسن کے ماہرین کا کہناہے کہ پالک اور بروکولی کا استعمال چہرے پر جھریوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔