خبرنامہ

بلوچستان: 27 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ختم

بلوچستان: (ملت+اے پی پی) کے27اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم ختم ہوگئی جبکہ کوئٹہ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں مہم میں دو دن کی توسیع کی گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق پیر کےروز صوبے کے27اضلاع میں مہم شروع کی گئی، اس دوران ان 27اضلاع میں مہم کا90فیصدسےزائد ہدف حاصل کرلیاگیا۔ آج ان اضلاع میں ویکسی نیشن سے رہ جانےوالےبچوں کو کور کیاجارہا ہے۔ ادھر کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں مہم میں دو دن کی توسیع کی گئی ہے،تینوں اضلاع میں مہم کل جمعہ کےروز بھی جاری رہےگی۔