بلڈ پریشر:(ملت آن لائن) میں مبتلا افراد مہنگےعلاج کی وجہ سے ذہنی طور پر ہمیشہ پریشانی کا شکار رہتے ہیں تاہم ایسے افراد گھر بیٹھے اس مرض سے باآسانی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ آج کل کی تیز رفتار زندگی میں اکثر لوگ وقت کی کمی کے باعث کھانے پینے میں بے اعتدالی، ورزش کی کمی، اور ذہنی تناؤ کی وجہ بلڈ پریشر (بلند فشارِخون) کا شکار ہوجاتے ہیں اور پھر اس کو کنٹرول میں کرنے کے لیے مسلسل ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے دیگر خطرناک امراض کا شکار ہوجانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ ماہرین بلڈ پریشر کو قابو کرنے کے لیے گھریلو نسخے تجویز کرتے ہیں جو بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتی ہیں جب کہ ان 7 گھریلو نسخوں سے بلڈ پریشر کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔