خبرنامہ

بچوں کی بھرپور دماغی نشوو نما کے لئے ان کو روزانہ مچھلی کا تیل کھلانا چاہیے، طبی تحقیق

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن)بچوں کی بھرپور دماغی نشوو نما کے لئے ان کو روزانہ مچھلی کا تیل کھلانا چاہیے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں کی جانے والی طبی تحقیق کے مطابق ہزار ملی گرام اور میگا تھری فیلٹی ایسڈ سپلیمنٹ کے روزانہ استعمال سے بچوں کے دماغ کی نشو و نما اور صحت میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق کے مطابق پڑھائی میں کم دلچسپی لینے اور مشکلات کے شکار بچوں کو سولہ ہفتوں تک سپلیمنٹ استعمال کرایا گیا جس سے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ طبی ماہرین نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے دماغ کی نشو و نما اور کارکردگی میں اضافہ کے لئے ان کو روزانہ مچھلی کا تیل کھلائیں تو اس سے متاثر کن نتائج حاصل ہوں گے۔