خبرنامہ

بڑھاپے کی جانب سفر سست کرنا چاہتے ہیں؟

بڑھاپے کی جانب سفر سست کرنا چاہتے ہیں؟
اسلام آباد (ملت آن لائن)کیا کسی کو آئینے میں یہ دیکھ کر اچھا لگے گا کہ وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑا دکھائی دینے لگا ہے یا جلد پر بڑھاپا جوانی میں ہی طاری ہونے لگا ہے۔اگر آپ کو یہ مسئلہ درپیش ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دینے والے کئی طریقہ کار موجود ہیں،جن کے لیے زیادہ خرچہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔مزید پڑھیں : 9 عام چیزیں جو جلد بوڑھا بنائیں صحت بخش غذا غذا جلد کو صحت مند اور جوان رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، زیادہ مقدارمیں پھلوں، سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال اس حوالے سے طبی ماہرین اہم قرار دیتے ہیں۔ وٹامن سی جلد کی لچک اور جگمگاہٹ کے لیے بہت ضروری ہے جو کہ کولیگن بنانے میں مدد دیتا ہے، یہ وٹامن مالٹوں، لیموں، گوبھی اور اکثر پھلوں میں پایا جاتا ہے، اسی طرح گاجروں میں موجود وٹامن اے جبکہ بیریز میں اینٹی آکسائیڈنٹس غذائی معمولات کا حصہ بنائیں۔ گریاں وٹامن ای، صحت مند چربی، میگنیشم اور دیگر اجزاءکے حصول کے لیے بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : 16 غذائیں جو بڑھاپے کی جانب سفر سست کریں چینی سے گریز بہت زیادہ چینی کا استعمال جلد کی عمر کو پر لگا دیتا ہے جبکہ جسمانی ورم بھی بڑھنے لگتا ہے، اگر آپ اپنی شخصیت میں جوانی کو طویل عرصے تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں، تو چینی کا استعمال کم کریں، تاہم اسے مکمل طور پر ترک کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ جلد پر لگانے والی مصنوعات کا دیکھ بھال سے انتخاب غذا کی طرح جلد پر لگائی جانے والی کریموں اور سلوشن بھی جلد کی صحت پر منفی اور مثبت اثرات مرتب کرسکتی ہیں، کیمیکلز سے بھرپور کریموں یا لوشن کا استعمال خارش، نظام تنفس کے مسائل اور کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔