خبرنامہ

بھنڈی کا استعمال ذیابیطس،دمہ جوڑوں کے درد اور الرجی میں مفید

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی ذیابیطس،دمہ جوڑوں کے درد اور الرجی سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔امپیریل کالج آف لندن کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی پسندیدگی کی وجہ انْ کا زود ہضم اور توانائی سے بھرپور ہونا ہے ،بھنڈی متعدد طبی فوائد سے بھی مالا مال سبزی ہے اور اس کا استعمال ذیابیطس سے سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے۔ ماہرین کے مطابق زیابیطس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی خطرناک بیماری جو جسم کے اہم اعضاء جیسے آنکھوں،دانت،دل اور گردوں کو نہایت نقصان پہنچاتی ہے،ذیابیطس نہایت خاموشی سے جسم میں خرابی کاباعثٍ بنتی ہے جس کا ابتادائی طور پر پتا نہیں چلتا،تا ہم اگر آپ ذیا بیطس کے خطرے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو بھنڈی کو اپنی معمول کی خوراک کا حصہ بنا لیں۔موسمی تغیرات اور الرجی کی مختلف اقسام کے سامنے آنے کے بعد سے پھیپھڑوں اور نظامِ تنفس سے جڑے امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس میں دمہ ایک پچیدہ ترین مرض ہے،ماہر خوراک اور کیمیا دانوں کا کہنا ہے کہ بھنڈی میں موجود کیمیائی اجزا دمہ کے علاج میں کافی سود مند ہیں، بھنڈی کی بہت تھوڑی سی مقدار کھانے سے دمہ کی علامت کا خاتمہ کے ساتھ ساتھ جوڑوں کے درد کے خاتمہ، بالوں کو کی افزائش،الرجی اور السر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔