اسلام آباد (ملت،اے پی پی)امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترشاوہ پھل دل اور جگر کی بیماری اور ذیابیطس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فلاڈلفیا یونیورسٹی کے ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق غذا میں ترشاوہ پھل مثلا سنگترہ، لیموں، چکوترا اور موسمی کو شامل کرنا صحت مند رہنے کے لیے اچھا ہے ۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ ترشاوہ پھل موٹاپے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دل ، جگر کی بیماری اور ذیابیطس سے بچاؤ میں مفید ہیں۔ترشاوہ پھلوں میں وٹامن سی اور غیر تکسیدی مادوں مثلاً اینٹی آکسڈنٹس اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں اور یہ غیر تکسیدی مادے فری ریڈیکلز کے خلاف حفاظت کرتے ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق ترشیدہ پھلوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کی ایک کلاس فلیونائڈز (کیمیائی مرکبات) موٹاپے کے خاتمہ میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔